Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئرلینڈ کا موسیقی کے عالمی مقابلے میں اسرائیل کی شمولیت پر بائیکاٹ کا اعلان

Share It:


آئرلینڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل اگلے سال ہونے والے یورپی ممالک کے موسیقی کے عالمی مقابلے یوروویژن میں شریک ہوا تو وہ اس ایونٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔

آئرلینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت نے اس بات کا اعلان کابینہ میں کئی گھنٹوں کے تبادلہ خیال کے بعد کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور انسانی المیے کے باوجود اسرائیل کے ساتھ مقابلے میں شریک ہونا اخلاق سے گری ہوئی بات ہوگی۔

آئرلینڈ کا یہ فیصلہ اب یورپی نشریاتی یونین (EBU) کے پاس توثیق کے لیے جائے گا جس پر جولائی میں رکن ممالک کی جنرل اسمبلی میں بحث بھی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ نے اب تک یورو ویژن سنگ کانٹیسٹ 7 مرتبہ جیتا ہے جو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔

اس سے قبل اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی کہا تھا کہ جیسے روس کو یوکرین پر حملے کے بعد 2022 سے یوروویژن میں شرکت سے روک دیا گیا ویسے ہی اسرائیل کو بھی باہر رکھا جانا چاہیے تاکہ ’’ثقافتی دوہرے معیار‘‘ سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ یورو ویژن سنگ کانٹیسٹ یورپی نشریاتی یونین (EBU) اپنے رکن ممالک کے سرکاری نشریاتی اداروں کے تعاون سے منعقد کرتا ہے جن کی تعداد 35 سے زائد ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول