Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی سی سی کا وائیڈ بال کے قانون میں بھی بڑی تبدیلی کا اشارہ

Share It:

[ad_1]

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے وائیڈ بال کے قانون میں تبدیلی کے لیے ایک ٹرائل کرنے جا رہی ہے جو گیند پھینکنے سے قبل بیٹرز کے جگہ بدلنے کی صورت میں بولرز کی مدد کرے گی۔

مذکورہ قانون میں امپائر کی جانب سے وائیڈ کا تعین کرنے کے لیے ریفرنس پوائنٹ پر توجہ رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ گیند پھینکے جاتے وقت بیٹر کی ٹانگوں کی پوزیشن کو اب وائیڈ کے لیے بطور ریفرنس استعمال کیا جائے گا، چاہے بیٹر بعد میں آف سائیڈ کی جانب چلا جائے۔

پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرائل میں دیکھا جائے گا گیند جب لیگ اسٹمپ اور پروٹیکٹڈ ایریا مارکر کے درمیان پوپنگ کریز سے گزرے تو اس وائیڈ قرار نہ دیا جائے۔ اس حوالے سے مدد کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا مارکر لائن کو پوپنگ کریز تک بڑھا دیا جائے گا تاکہ یہ امپائر کی رہنمائی کر سکے۔

عملاً اس کا مطلب ہے کہ بیٹر گیند کے پھینکے جاتےوقت جہاں بھی کھڑا ہوگا وہاں سے اس جگہ تعین کیا جائے گا جس کو وائیڈ قرار دیا جا سکے، بالخصوص لیگ سائیڈ پر۔

اس گیند کو وائیڈ قرار نہیں دیا جائے گا جو لیگ اسٹم سے دور پھینکی جائے لیکن وہ پروٹیکٹڈ ایریا مارکر لائن کے اندر ہو (جو کہ پچ پر وائیڈ کے عمومی نشانات اور لیگ اسٹمپ کے درمیان ہوتے ہیں) لیکن لیگ اسٹمپ کی جانب ہو۔

قانون میں یہ تبدیلی بیٹرز کے جگہ بدلنے کی وجہ سے وائیڈ گیندوں کی زیادتی کو روکنے میں مدد دے گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول