Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Share It:


آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جو کشمیر کے عوام یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے نمائندوں سے دور ہو گئے ہیں اس وقت نے عوام کے ساتھ دوبارہ رشتہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے، پاکستان آرمی اور اس ک مقامی کمانڈ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اپنی جانون کی قربانیان دے کر ہمارا دفاع کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری ریاض کا شکرگزار ہوں جنہون نے مجھے اس منصب کی ذمہ داری سونپی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین لاول بھٹو نے کہا کہ بئنظیر بھٹو شہید نے دنیا بھر میں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی ترجمانی کی، جب ایک آمر نے ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا کشمیر کے عوام نے نا صرف مظفرآباد سرینگر میں بھی احتجاج کیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول