Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسٹریلوی وزیر اعظم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Share It:


آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن کی شادی 29 نومبر 2025 کو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش پر ایک نجی تقریب میں ہوئی۔ 

یہ پہلی بار ہے کہ کوئی برسرِ اقتدار آسٹریلوی وزیر اعظم اپنی مدتِ ملازمت کے دوران شادی کر رہا ہے۔  یہ شادی کی تقریب عوامی نہیں تھی بلکہ شادی میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار موجود تھے۔

تقریب میں دلہن خوبصورت اور نفیس سے سفید گاؤن میں نظر آئیں اور دُلہا یعنی وزیر اعظم نیوی بلو سوٹ میں ملبوس تھے۔

اس موقع پر ان کا پالتو کتا ٹوٹو بھی موجود تھا جو ’ring-bearer‘ یعنی انگوٹھی کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھال رہا تھا۔ 

تقریب میں موسیقی اور ایک خاص طور پر تیار شدہ شراب پیش کی گئی۔ تقریب، نجی اور ذاتی انداز کی تھی، کوئی سیاسی یا سرکاری تقریب نہیں تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول