Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’آپ کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے‘، محسن نقوی سری لنکن ٹیم سے ملنے پہنچ گئے

Share It:


وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پریکٹس کے لیے موجود سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی جوانوں کو جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی۔

محسن نقوی نے پریکٹس کے لیے  موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پرسری لنکن کھلاڑیوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔ آپ کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشت گردی کی شکست ہے۔ پورا پاکستان آپ کی  محبت اور خلوص کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کا یہ خوبصورت موڑ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور پریکٹس سیشن بھی دیکھا۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ میں نے مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دی ہیں لیکن پاکستان  کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔سکیورٹی سے ہم سب مطمئن ہیں۔

اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، کمشنر راولپنڈی، آئی جی اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول