Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکار زاہد احمد نے جین زی کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

Share It:


پاکستان شوبز کے اداکار زاہد احمد نے نئی نسل کو شادی سے متعلق اہم تصیحت کی ہے۔

ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی کے حوالے سے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ آج کل طلاق اورعلیحدگی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ (جین زی) نئی نسل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ زندگی یا رشتہ کبھی مکمل طور پر کامل نہیں ہوتا۔ تنہا زندگی میں بھی اتار چڑھاؤ آتے ہیں، لیکن شادی کے بعد یہ ذمہ داریاں اور چیلنجز مزید بڑھ جاتے ہیں اور اس کیلئے صبر، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنا ضروری ہے۔

زاہد احمد نے ازدواجی تعلق میں سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہا ان کے مطابق اگر کسی انسان میں دس خوبیوں میں سے سات یا آٹھ چیزیں ہمیں پسند ہوں اور دو یا تین ناپسند، تو ان پر سمجھوتہ کرنا سیکھنا چاہیے۔

ان کے مطابق اگر ہم انہی خامیوں پر توجہ دیتے رہیں تو ایک مضبوط رشتہ بھی برسوں بعد ٹوٹ سکتا ہے۔ زاہد احمد نے شریک حیات کی شخصیت میں موجود مثبت پہلوؤں پر توجہ دینے کو کامیاب شادی کا راز قرار دیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول