Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

Share It:



کراچی:

اولمپک ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے81.81 میٹردور نیزہ پھینک کر شرکا پر واضح سبقت حاصل کی۔

 ارشد ندیم کے قریبی حریف اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے یاسر سلطان نے70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن لیکر سلورمیڈل پر قبضہ کیا، یاسر سلطان کا تعلق بھی پاکستان واپڈا سے ہے۔

پاکستان آرمی کے محمد ابرار نے 68۔67 میٹر دور نیزہ پھینک کر تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمالیا۔

اولمپین ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا، ارشد ندیم  نے گزشتہ سال کوئٹہ میں ہونے والے 34 ویں نیشنل گیمز میں78.01  میٹرز دور نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ارشد ندیم پہلے ہی اگلے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جیولن تھرو کے پہلے مرحلے میں 16 ایتھلیٹ شریک ہوئے جن میں سے 8 نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔

 ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 78.4 میٹر دور نیزہ  پھینکا، ارشد ندیم کی دوسری تھرو 77.77 میٹرز رہی، ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں 81.81 میٹر دور نیزہ پھینکا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول