Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اریجیت سنگھ کے مداحوں کیلئے بری خبر، گلوکار کا حیران کن اعلان 

Share It:



بھارت کے مشہور گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنے شان دار کیریئر کے عروج میں ہی پلے بیک گلوکار کے طور پر گانے سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا اور اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں خوش گلو اریجیت سنگھ نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دی اور کہا کہ'میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ سب نے ان برسوں میں بطور مداح بہت زیادہ پیار دیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ میں اب سے پلے بیک گلوکار کے طور پر نیا کام نہیں کروں گا'۔

اریجیت سنگھ نے کہا کہ 'میں یہ سفر اب ختم کر رہا ہوں اور یہ ایک شان دار سفر تھا'۔

 

اریجیت سنگھ کے اس اعلان کوسوشل میڈیا میں ان کے مداحوں نے ناقابل یقین قرار دیا اور بتایا کہ ابتدائی طور پر اس پر یقین نہیں آرہا تھا، انہیں بالی ووڈ کی انتہائی پراثر آوازوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔

گلوکار کااعلان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور انسٹاگرام کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اسکرین شارٹس گردش کرنے لگے۔

اریجیت سنگھ کے اعلان کے مطابق وہ اب فلموں کے لیے گانے نہیں گائیں گے جبکہ انہوں نے اپنے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں واضح کیا گیا کہ اریجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کی تصویر کے حامل ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ گلوکار نے موسیقی سے کنارہ کشی نہیں کی ہے بلکہ وہ اچھی موسیقی کا دلدادہ ہیں اور مستقبل میں مزید سیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی چند معاہدے ہیں وہ پورے کرنے ہیں تو اس سال مزید ریلیزز ہو سکتی ہیں تاہم وضاحت کے لیے کہ اریجیت میوزک بنانا بند نہیں کریں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول