Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کریں اور اس کا احتساب کریں؛ آئرش وزیراعظم

Share It:


آئرش وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ غزہ پر جارحیت کو دیکھتے ہوئے دوست ممالک اب اسرائیل کی حمایت پر نظرثانی کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو انسانی وقار پر حملہ قرار دیا۔

انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے دوست ممالک غزہ جنگ میں اپنی حمایت پر سنجیدگی سے نظرثانی کریں اور فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنائے۔

مائیکل مارٹن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ مزید کیا کر سکتے ہیں۔ میں بالخصوص ان ممالک کو مخاطب کرتا ہوں جن کا اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے کہ وہ فوری طور پر اس کا استعمال کریں۔

انھوں نے واضح کیا کہ جو ریاستیں اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کر رہی ہیں، انہیں اپنے اقدامات کے نتائج اور فلسطینی عوام پر اس کے تباہ کن اثرات پر غور کرنا چاہیے۔

آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ معصوم بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ امدادی سامان سرحد پر سڑ رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے خاندان کے لیے کھانے کی تلاش میں نکلتے ہیں تو گولیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ اسکول، اسپتال، مساجد اور ثقافتی ادارے جان بوجھ کر تباہ کیے جا رہے ہیں۔”

مائیکل مارٹن نے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کی اس رپورٹ کی یاد دہانی کرائی جس میں غزہ کی جنگ کو نسل کشی قرار دیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے اب خاموش رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

آئرش کے وزیراعظم نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارکنوں کو مکمل رسائی دی جائے۔

آئرش وزیراعظم نے اسرائیل کو غزہ جنگ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بغیر کسی احتساب کے نہیں چل سکتی، اس کے ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول