Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد کچہری خود کش دھماکا؛  حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات

Share It:


اسلام آباد کے جی الیون کچہری خود کش دھماکے  حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس ذرائع  نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ایک جگہ دھماکہ کرنے کی کوشش کی، دہشتگرد نے اس سے قبل 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا، حملہ ناکام ہونے پر ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں روپورش ہوگے تھے۔

پولیس ذرائع  نے کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر چھبیس نمبر چونگی پہنچے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ  پڈھوک پراچہ میں منظم انداز سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا تھا جو کامیاب ہوا تھا، ملزمان نے ڈھوک پراچہ میں  مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔

2 روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول