Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج بھی تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

بازار حصص میں آج بدھ کے روز  کاروبار کا آغاز 790 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 283 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ پر گزشتہ 2 روز سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی غالب ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے نتیجے میں سودوں کی خرید و فروخت میں تیزی کے باعث  پی ایس ایکس میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شان دار تیزی کا رجحان تھا، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 1لاکھ 64ہزار 1لاکھ 65ہزار کے ساتھ 1لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی 3 نئی بلند ترین سطحیں رقم ہوئی تھیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول