Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکا کا شام میں فضائی حملہ؛ نہایت مطلوب کمانڈر سمیت داعش کے 5 جنگجو ہلاک

Share It:


امریکا نے شام میں ایک فوج کارروائی کے دوران داعش کے ایک نہایت اہم اور خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فضائی حملے میں داعش کا ڈرون کارروائیوں کا ذمہ دار ایک اہم سیل لیڈر اپنے 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

برطانیہ میں قائم جنگی نگرانی کے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ کارروائی شام کے صوبے دیر الزور میں کی گئی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گزشتہ ہفتے ہونے والے اُس حملے کے جواب میں کی گئی جس میں شام میں تعینات دو امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک شامی سکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ امریکی حملوں میں شام کے وسیع بدیہ (صحرائی) علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

جن میں حمص، دیر الزور اور رقہ کے صوبے شامل ہیں۔ ذریعے کے مطابق ان کارروائیوں میں کوئی زمینی آپریشن شامل نہیں تھا بلکہ صرف فضائی بمباری کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اہداف تدمر (پالمیرا) کے شمال میں واقع پہاڑی علاقوں میں تھے جو دیر الزور کی سمت پھیلے ہوئے ہیں۔

ایک دوسرے شامی سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی بمباری انتہائی شدید تھی اور تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔

امریکی فوج نے بھی تصدیق کی کہ ان کارروائیوں کے دوران داعش کے 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو 13 دسمبر کے حملے کے جواب میں کی جانے والی "انتہائی سنجیدہ جوابی کارروائی” قرار دیا۔

اگرچہ داعش کو شام اور عراق میں عسکری طور پر شکست دی جا چکی ہے تاہم اب بھی صحرائی اور دور دراز علاقوں چھپے جنگجو شہر میں آکر گویلا کارروائیاں کرتے ہیں۔

جن کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادی وقتاً فوقتاً صحرائی اور پہاڑیوں علاقوں میں فضائی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول