Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکی دباؤ کام کر گیا! بھارت نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا

Share It:


امریکی دباؤ اور مغربی پابندیوں کے خدشات کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری تقریباً مکمل طور پر روک دی ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دسمبر کے لیے روسی خام تیل کے آرڈر نہیں دیے، جو معمول کے مطابق ہر ماہ کی 10 تاریخ تک فائنل کر دیے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی 5 بڑی آئل ریفائنریوں نے رواں ماہ روس سے کسی بھی نئی خریداری کا آرڈر نہیں دیا۔ سرکاری ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے ہی روسی تیل خریدے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ بھارت روسی تیل خرید کر یوکرین میں "جنگی مشین” کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔

امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے واشنگٹن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مستقبل میں روس سے تیل کی خریداری میں کمی کرے گا۔ یہ پیش رفت بھارت کی توانائی پالیسی اور عالمی تجارتی تعلقات کے لیے بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول