Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی

Share It:


انڈونیشیا میں فحش مواد بنانے والی متنازع شخصیت ٹیا بلنگر المعروف بونی بلیو پر 10 سال کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بونی بلیو کو بالی میں ایک اسٹوڈیو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا جہاں سے کیمرہ آلات اور دیگر اشیاء ضبط کی گئیں۔

ان کے موبائل فونز سے فحش مواد بھی برآمد ہوا تاہم اداکارہ نے بتایا کہ یہ نجی اور پرائیوٹ ویڈیوز ہیں جنھیں اپ لوڈ نہیں جائے گا۔

پولیس کے بقول فحش اداکارہ کے ساتھ ایک ساتھی لیام اینڈریو کو تفتیش کے لیے تحویل میں لیا گیا تاہم ان پر فحش مواد کے بجائے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر معمولی جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ وہ ایک غیر رجسٹرڈ گاڑی کے ذریعے تشہیری سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

بونی بلیو کو ڈیپاسار کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا گیا جب کہ 10 سالہ سفری پابندی بھی عائد کی گئی۔

بونی بلیو پر ایسے مواد کی تیاری کا الزام بھی تھا جو عوامی بے چینی اور مقامی ثقافتی اقدار کے لیے نقصان دہ ہو سکتا تھا۔

حکام نے واضح کیا کہ انہوں نے ویزہ آن آرائیول کے تحت ملک میں داخل ہو کر تجارتی مقاصد کے لیے مواد تیار کیا جو امیگریشن قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان پر انڈونیشیا میں داخلے پر 10 سالہ داخلہ پابندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے جہاں اخلاقیات اور فحاشی سے متعلق قوانین سخت ہیں۔

ابتدائی طور پر جن الزامات کے تحت بونی بلیو کو حراست میں لیا گیا تھا، ان کی سزا 15 سال قید اور بھاری جرمانہ ہو سکتی تھی، تاہم حتمی طور پر معاملہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی تک محدود رہا۔

گرفتاری اور ملک بدری کے بعد اپنے پہلے بیان میں بونی بلیو نے کہا کہ ان کا بالی میں دورہ ختم ہو چکا ہے۔ مستقبل کے منصوبوں سے متعلق سوال پر انہوں نے مبہم جواب دیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول