Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘، بلاسود قرض سے مستفید افراد کیلیے سہولیات میں مزید اضافہ

Share It:


پنجاب حکومت نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت بلاسود قرض سے مستفید ہونے والے افراد کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مرزا ولید بیگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اخوت، این ایس آر پی سمیت تمام مائکروفنانس اداروں نے عملی تجاویز پیش کیں جبکہ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے رعایت کے اطلاق کے لیے ایس او پیز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت عوام کو فراہم کیا گیا بلاسود قرض جلد واپس کرنے پر 20 فیصد تک رعایت دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ دوران قرض مدت فوت ہونے والوں کے قرض معافی، معذور ہونے پر بھی رعایت ہوگی۔

اس موقع پر سکندر ذیشان  کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قرض واپسی میں مزید آسانی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے، رعایت کا اطلاق 10 سالہ قرض 3 سے 6 سال میں واپس کرنے پر ہوگا۔

یاد رہے کہ ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ میں بلاسود 10 سال کے لیے 15 لاکھ قرض دیا جاتا ہے۔

ڈی جی پھاٹا نے مزید کہا کہ ایس او پیز جلد صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کی جائیں گی، رعایت دینے کا مقصد مستفید شہریوں کے لیے مزید آسانی پیدا کرنا ہے جبکہ وقت سے پہلے آنے والی رقم سے مزید شہریوں کو گھر بنانے میں مدد دی جا سکے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول