Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کے نفاذ کا تاریخی اقدام

Share It:


ایس آئی ایف سی کی انتھک کاوشوں سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار  قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل کر دیا گیا۔

قومی بلڈ ٹرانسفیوژن  پالیسی کو ایس آئی ایف سی  نے بین الوزارتی اور بین الصوبائی تعاون کے ساتھ بھرپور سہولت فراہم کی۔ صحت اور بائیوٹیک کے شعبہ میں انقلابی اقدام کے ذریعے ’’ پلازما فریکشینیشن ‘‘  کا طریقہ  متعارف کرایا گیا ہے جو پلازما کی تصنیع میں خود انحصاری لائے گا۔

یہ پالیسی پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے میں مددگار ثابت ہو گی جس کے ذریعے پلازما سے ماخوذ مصنوعات کی برآمدی صلاحیت پیدا ہو گی۔

ڈاکٹر درناز جمال ،سیکرٹری بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی سندھ کے مطابق; ’ایس آئی ایف سی کے تعاون سے طویل مدت سے حل طلب پالیسی نافذالعمل ہوئی۔ یہ اقدام صحت کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کی جامع حکمت عملی اور کوششوں کا مظہر ہے۔

بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر نزہت مشاہد ماہر ہیماٹالوجسٹ کے مطابق؛ ’’میں ایس آئی ایف سی ، تمام وزارتوں، صوبوں اور ماہرین  صحت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس پالیسی کو وضع کرنے میں اپنی ماہرانہ رائے فراہم کی‘‘۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول