Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیائی کرکٹ کے حقوق، پاکستان میں ڈیڑھ ارب کا معاہدہ

Share It:



کراچی:

پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز (تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ) میں سرکاری ٹی وی کو فروخت کر دیے گئے، ان میں 2 مینز ایشیا کپ شامل ہیں، 12ملین ڈالر کی ڈیمانڈ کرنے والا سونی انڈیا دیگر چینلز سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا،اس میں 19 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میں رسائی  کی صورت میں 3 پاک بھارت مقابلے متوقع ہیں، گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے 2024 سے2031 تک 8 سالہ میڈیا رائٹس170 ملین ڈالر (تقریباً 47ارب26 کروڑ پاکستانی روپے) میں سونی انڈیا کو فروخت کیے  گئے تھے۔

اس میں مینز، ویمنز کے 4،4 ایشیا کپ اور ایمرجنگ سمیت 119 میچز شامل ہیں، بھارتی براڈ کاسٹر نے 2 ایشیا کپ  کیلیے پاکستان میں 12 ملین ڈالر طلب کیے، دوڑ میں موجود تینوں میں سے کوئی بھی چینل اتنی بڑی رقم دینے پرآمادہ نہیں تھا۔

ان کے مطابق مارکیٹ ان دنوں اتنی بڑی نہیں کہ بھاری سرمایہ کاری پر منافع کما سکیں، چینلز میں کنسورشیم بنانے پر بھی بات ہوئی تھی، البتہ گزشتہ روز بڑی پیش رفت سامنے آئی جب سرکاری ٹیلی ویژن نے 2025 سے 2027 تک کے ایشیائی کرکٹ براڈ کاسٹنگ رائٹس 5.2 ملین ڈالر (تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ) میں حاصل کر لیے۔

سونی کی 2 نجی چینلز سے بھی بدستور بات چیت جاری ہے جو مل کر رائٹس خرید سکتے ہیں، بھارتی براڈ کاسٹر 5 ملین ڈالر تک حاصل کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں ڈیجیٹل رائٹس کا معاہدہ پہلے ہی ہو چکا۔

یاد رہے کہ اے سی سی میڈیا رائٹس میں پاکستان سے شیئر تقریباً25 فیصد (42.5 ملین ڈالر ) تک ہوتا ہے، ڈیجیٹل رائٹس الگ ہیں، بیشتر رقم (تقریبا 65 فیصد) بھارت سے آتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول