Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ سے قبل پاکستان ٹیم میں ردوبدل کا امکان

Share It:



کراچی:

ایشیا کپ سے قبل پاکستان ٹیم میں ردوبدل کا امکان ہے۔

 یو اے ای میں ٹرائنگولر سیریز کیلیے فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی ہوسکتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا جاسکتا ہے، اوپننگ بیٹر فخرزمان کے بھی ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ ہونے کی توقع ہے، ممکنہ کھلاڑیوں کا آئندہ ہفتے اعلان ہوگا، لاہور میں ٹریننگ کیمپ بھی لگائے جانے کی تجویز ہے۔

ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے یواے ای میں افغانستان اور میزبان ملک کے ساتھ مختصر فارمیٹ میں ٹرائنگولر سیریز بھی کھیلنی ہے، اس وقت قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، اس کی وطن واپسی پر ہی ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ٹرائنگولر سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ میں سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی کا امکان ہے جبکہ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت سینئر پیسرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا جاسکتا ہے تاہم ان دونوں کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا پلان موجود ہے۔

 15 کے بجائے 16 رکنی اسکواڈ منتخب کیا جاسکتا ہے۔ 3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں اوپنر فخر زمان کی  شمولیت کا بھی قوی امکان ہے،  شاداب خان کے نام پر غور نہیں کیا جارہا، ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان  اگلے ہفتے اور کیمپ لاہورمیں لگانے کی تجویزہے تاہم  حتمی فیصلہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر ہیڈکوچ اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کے شکار بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان  ایک دو ون میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی  میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کرے گا، اطلاعات کے مطابق فخر زمان کی انجری زیادہ پریشان کن  نہیں ہے، اوپنر پرامید ہیں کہ وہ معمول کے ری ہیب سے ہی فٹنس مسائل سے جان چھڑا لیں گے۔

 سلیکٹرز کو بھی یقین ہے کہ فخر زمان 3 ملکی سیریز  اور ایشیا کپ کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم  اس کا انحصار  ان کی میڈیکل رپورٹس پر ہے، اگر میڈیکل پینل نے اجازت دی تو پھر فخر زمان کولازمی طورپر اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

 بولنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سلیکٹرز سلمان مرزا کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کے حامی ہیں، اس لیے ان کانام ڈارون آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ سے واپس لیا گیا ہے،  پی ایس ایل کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں سلمان مرزا نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے۔

 3 ملکی ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ شاداب خان بدستور سرجری کے بعد ری ہیبلی ٹیشن جاری رکھے ہوئے ہیں، اس لیے وہ ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کیلیے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے،  پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سیریز 29  اگست سے شارجہ میں ہوگی۔

 پاکستان اس سیریز میں اپنا پہلا میچ افتتاحی روز افغانستان کے خلاف کھیلے گا، ہر ٹیم دوسری سائیڈ کا 2 مرتبہ سامنا کرے گی جبکہ ٹاپ 2 ٹیمیں فائنل میں جگہ پائیں گی جوکہ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا، ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں کیلیے تربیتی کیمپ 20 اگست کو متوقع ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو ہوگا، دونوں روایتی حریف ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول