Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ قومی ٹیم نے پلان بنالیا

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے پلان بنالیا۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل کا پریشر دونوں ٹیموں پر ہے، انشاء اللہ کل کا میچ جیتیں گے، ہم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی کنڈیشن میں ہراسکتے ہین۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام کھلاڑی بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرے گا، دو میچز میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے بھارت سے شکست ہوئی کل وہ غلطیاں نہیں دہارائیں گے۔

انہوں نے ٹرافی فوٹو شوٹ کیلیے بھارتی کپتان کے انکار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپتان کی جو مرضی کریں ہم پروٹوکول کو فالو کریں گے۔ سلمان آغا نے کہا کہ اگر ہم فاسٹ بولر کو جارحانہ مزاج دکھانے سے روکیں گے تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ صائم میچ بیٹنگ میں نہیں چل رہا مگر وہ میچ میں بھرپور انداز سے کردار ادا کررہا ہے، آپ بولنگ دیکھیں یا بیٹنگ صائم کی کارکردگی اچھی ہے، صائم ایوب میں ٹیلینٹ ہے،وہ اگلے دس سال تک پاکستان کی نمائندگی کرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں یا اس سے پہلے ٹاس کی اتنی اہمیت نہیں سمجھتا تاہم فائنل جیتنے کے لیے سب کو سو فیصد پرفارم کرنا پڑے گا، کھلاڑیوں کو فری ہینڈ دیتا ہوں، اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔

قومی ٹیم کے قائد نے کہا کہ ہمیں میدان سے باہر کی باتوں سے کوئی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی اُس پر توجہ دیتے ہیں، ہاتھ ملانے کی مثال نہیں ملتی اور یہ کرکٹ کیلیے اچھا قدم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ ایشیا کپ میں میری پرفارمنس اچھی نہیں رہی تاہم اس میں بہتری کیلیے کوشش کررہا ہوں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول