Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

این سی سی آئی اے کی کارروائی، ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

Share It:



راولپنڈی:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو سوشل میڈیا میں بدنام کرنے کی مہم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں 23 دسمبر 2025 کو کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 26(اے) کے تحت قائم مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شخص پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی و ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا تھا اور کارروائی کے دوران ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا اور متعلقہ شواہد ضبط کر لیے گئے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی ضلع راولپنڈی میں کی گئی جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش این سی سی آئی اے راولپنڈی کے سب انسپکٹر غیور عباس جعفری کر رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول