Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایک کروڑ روپے سے زائد کے کیلے خریدنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ مشکل میں آگیا

Share It:


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) تقریباً ایک کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کے کیلے خریدنے پر مشکل میں آگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش ہائیکورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد کے مبینہ فنڈ کے غلط استعمال پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی اے یو کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ غیرمعمولی رقم کھلاڑیوں کو پھل فراہم کرنے میں خرچ ہوئی، جن میں کیلے شامل ہیں۔

جسٹس منوج کمار تیوری اس معاملے کی سماعت کر رہے ہیں۔

درخواست گزار سنجے راوت و دیگر کے کیس پر آئندہ سماعت اگلے جمعہ 19 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ کھانے کے نام پر کروڑوں روپے کا غلط استعمال کیا گیا، کھلاڑیوں کو صرف کیلے اور پانی فراہم کرنے پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ یہ معاملہ کرکٹ فنڈز کے شفاف استعمال اور گورننس میں شکوک و شبہات کو اجاگر کرتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول