Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بابراعظم یا کوہلی؛ کِس کی کور ڈرائیو زیادہ بہتر۔۔۔

Share It:

[ad_1]

انگلش لیگ اسپنر عادل راشد نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو ویرات کوہلی پر ترجیع دیدی۔


حال ہی میں انگلش اسپنر معین علی اور عادل راشد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں میزبان نے سوال کیا کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کھلاڑی کی کور ڈرائیو زیادہ خوبصورت ہے؟ معین علی نے مسکراتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے کی بجائے معاملہ عادل رشید کے سپرد کر دیا، عادل رشید نے تھوڑے توقف کے بعد اعتماد سے کہا کہ میری رائے میں بابراعظم کی کور ڈرائیو زیادہ خوبصورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف کور ڈرائیو کی بات کریں تو میں بابر کو چنوں گا تاہم بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کے دیگر اسٹوکس بھی انہیں بہت پسند ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی "کور ڈرائیو” کے چرچے

معین علی نے اس لمحے پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ بابراعظم کے بڑے مداح ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عادل رشید نے بابر اعظم کو کوہلی پر ترجیح دی ہو، ماضی میں بھی وہ ایک انٹرویو میں یہی مؤقف دے چکے ہیں، اس وقت ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ بابر اور کوہلی میں سے کس کو بہتر سمجھتے ہیں، تو انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اگر حالیہ فارم کو مدنظر رکھا جائے تو میں بابر کو منتخب کروں گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو دہائی کا ‘عظیم ترین’ کھلاڑی قرار دیدیا، مگر کس نے؟

ادھر بابر اعظم کی حالیہ ٹی20 انٹرنیشنل فارم اور دستیابی پر نظر ڈالیں تو دسمبر 2023 کے بعد وہ گرین شرٹس کی نمائندگی کرتے نظر نہیں آئے، انہوں نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں بھی شرکت نہیں کی اور 28 مئی سے شروع ہونے والی 3 میچوں پر مشتمل بنگلادیش کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی ان کا نام اسکواڈ میں شامل نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے اپنے پُرانے ساتھی کو خیرباد کہہ دیا

ذرائع کے مطابق بابراعظم کو آئندہ مجوزہ ٹی20 ٹورز کیلئے بھی ٹیم پلان کا حصہ نہیں بنایا جارہا، جس کی بنیادی وجہ ان کی حالیہ فارم ہے۔

بابراعظم نے آخری مرتبہ ٹی20 انٹرنیشنل میں نصف سنچری مئی 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف بنائی تھی، جب انھوں نے 75 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی، وہ اب تک پاکستان کی جانب سے 128 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 39.83 کی اوسط سے 4223 رنز اسکور کیے ہیں، ان کے کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول