Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

باپ بننا زندگی کا سب سے پر اثر تجربہ رہا، حمزہ علی عباسی

Share It:

[ad_1]

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو اپنی زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے والد بننے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات  ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسے جذبات ہیں جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے تھے۔ حمزہ نے مزید کہا کہ یہ وہ جذبات ہیں جو انسان کو ذمہ دار اور مضبوط بناتے ہیں۔

اس انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شوبز کو خیرباد نہیں کہا تھا بلکہ کچھ وقت کیلئے اداکاری کی دنیا سے وقفہ لیا تھا۔ 

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی 2019 میں ساتھی اداکارہ نیمل خاور خان کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ 2021 میں انہوں نے بیٹے کا استقبال کیا۔ 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول