Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف پیکج

Share It:



اسلام آباد:

بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑاریلیف پیکج دیا گیا ہے اورامدادی سامان پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا اور بحرین کا بوئنگ 707 ایف طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

بحرین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے، 13 الیکٹرک جنریٹرز، 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس شامل ہیں۔

بحرین کی جانب سے 416 فوڈ پیکجز بھی متاثرین میں تقسیم کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق امداد کی تقسیم کا عمل متاثرہ علاقوں میں جلد شروع کر دیا جائے گا اور یہ ریلیف پیکج بحرین اور پاکستان کی لازوال دوستی اور باہمی یکجہتی کی روشن مثال ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول