Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برطانیہ میں ریکارڈ توڑ کڑاکے کی سردی؛ اسکول بند اور معمولاتِ زندگی معطل

Share It:



برطانیہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موسمِ خزاں کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے یہ گزشتہ 15 برس میں نومبر کی سرد ترین رات تھی۔

اسکاٹ لینڈ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی کڑاکے کی سردی ریکارڈ کی گئی جب کہ ویلز میں منفی 7.2، انگلینڈ میں منفی 6.7 اور شمالی آئرلینڈ میں منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید متاثرہ علاقوں اسکاٹ لینڈ، نارتھ یارکشائر، ایسٹ یارکشائر، ویلز، پینبروکشائر وغیرہ میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شدید سردی کے باعث برطانیہ کے صحت ایجنسی نے انگلینڈ کے علاقوں  نارتھ ایسٹ اور یارکشائر اینڈ ہمبر میں امبر کولڈ ہیلتھ الرٹس جاری کیے ہیں جن کا اطلاق ہفتہ صبح 8 رہے گا۔

دیگر تمام علاقو کے لیے زرد انتباہ (Yellow Alert) جاری کیا گیا ہے۔ 

شدید برف باری سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ کئی مقامات پر گاڑیاں پھنس گئیں اور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

گلاسگو سینٹرل کی بعض ٹرینیں اوور ہیڈ لائنز خراب ہونے کے باعث رکاوٹ کا شکار رہیں۔ مسافروں کو روانگی سے قبل پیشگی معلومات لینے کی تاکید کی گئی ہے۔

 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول