Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بریسٹ کینسر اسکریننگ، اے آئی کے استعمال سے متعلق اہم انکشاف

Share It:



ایک تحقیق کے مطابق بریسٹ کینسر کی اسکریننگ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال سے خطرناک اور آخری مراحل کے کینسر کے کیسز میں کمی آتی ہے۔

برطانیہ میں اندازے کے مطابق باقاعدہ اسکریننگ کے ذریعے ہر سال بریسٹ کینسر سے تقریباً 1300 جانیں بچائی جاتی ہیں۔

بریسٹ کینسر ناؤ کے مطابق 1990 کی دہائی میں ہر سات میں سے ایک شخص اس بیماری سے جان کی بازی ہار جاتا تھا، جبکہ آج یہ شرح ہر 20 میں سے ایک رہ گئی ہے۔

فی الحال ہر میموگرام اسکریننگ کے لیے دو ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے باوجود بعض اوقات کینسر کی تشخیص نہیں ہو پاتی۔

تاہم، اگر اس عمل میں اے آئی کی مدد لی جائے تو صرف ایک ماہر کے ذریعے بھی یہ اسکریننگ محفوظ اور مؤثر طریقے سے کی جا سکتی ہے، بلکہ اس کی درستگی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول