Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بنگلہ دیشی خاتون امپائر ستھیرا جاکر نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

Share It:


بنگلہ دیشی خاتون امپائر ستھیرا جاکر نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں، وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں فرائض نبھائیں گی۔

ستھیرا جاکر مینز انٹرنیشنل کرکٹ میں ذمہ داری انجام دینے والی بنگلہ دیش کی پہلی خاتون امپائر بن جائیں گی۔

بی سی بی نے نیدرلینڈز کے خلافی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اعلان کردہ چار میچز آفیشلز میں انہیں بھی شامل کیا ہے۔

وہ یکم ستمبر کو شیڈول دوسرے میچ میں ٹی وی امپائر جبکہ پہلے اور آخری میچ  میں فورتھ امپائر کی ذمہ داری انجام دیں گی۔

ستھیرا بنگلہ دیش کی سابق انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔ انہیں گزشتہ برس آئی سی سی ڈیویلپمنٹ پینل برائے امپائرز میں شامل کیا گیا تھا۔

وہ اب تک 30 ویمنز انٹرنیشنل میچز میں ذمہ داری انجام دے چکی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول