Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح میں 6۔4 فیصد کمی ریکارڈ

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان نے عالمی مثال قائم کر دی، بی آئی ایس پی کے بینظیر نشوونما پروگرام سے بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح میں 6۔4 فیصد کمی پائی گئی.

آغا خان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر نشوونما پروگرام نے بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح کو 6۔4 فیصد تک کم کیا ہے. 

یہ کامیابی دنیا کے بڑے پیمانے پر جاری کسی بھی غذائیت کے پروگرام کے لیے اب تک ریکارڈ کی جانے والی بہترین کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے، پیدائش کے نتائج، بچوں کی زندگی اور مائوںکی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

چیٔرپرسن بی آئی ایس پی  روبینہ خالد نے کہا یہ نتائج واضح ثبوت ہیں جب سماجی تحفظ کو غذائیت سے جُڑے اقدامات کے ساتھ منسلک کیا جائے تو غریب عورتوں اور بچوں کے لیے بامعنی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

پروگرام کو مزید وسعت دینا پاکستان میں غذائی قلت کے بوجھ کو کم کرنے اور انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول