Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت؛ کلاؤڈ برسٹ میں 4 افراد ہلاک، متعدد فوجی بھی بہہ گئے؛ ہولناک ویڈیو

Share It:


بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی جس میں متعدد فوجی بھی بہہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال کے باعث ایک تباہ کن کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) پیش آیا۔

جس کےنتیجے میں نہایت طاقتور اور بڑا سیلابی ریلہ پیدا ہوا جس نے بہت سی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی۔ سیلابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

سیلابی ریلے میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیلی پیڈ بھی بہہ گیا جس میں متعدد فوجی بھی بہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ 

سیلابی ریلے میں کم از کم 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ متعدد افراد لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔

امدادی کاموں کے لیے بھارتی فوج کو بھی طلب کرلیا گیا۔ تین فوجی ہیلی کاپٹر لاپتا افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے مقامی شہریوں کو دریا کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول