Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی کرکٹ پریزنٹر نے نامور اداکارہ سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

Share It:



بھارت کے کرکٹر پریزینٹر واداکار گورو کپور اور نامور اداکارہ کرتیکا کامرا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرتیکا کامرا اور گورو کپور بدھ کے روز باندرا میں واقع گھر پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس تقریب میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روایتی شادی کی تقریب کے بجائے کرتیکا اور گورو نے اپنے گھر پر رجسٹرار کے ذریعے شادی کرنے کا انتخاب کیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اپنی شادی کے دن کرتیکا کامرا نے سرخ رنگ کی چندیری ساڑھی زیب تن کی جو انہیں ان کی والدہ نے اپنے برانڈ سے تحفے میں دی تھی، جب کہ گورو کپور نے ڈیزائنر کا تیار کردہ آئیوری اور سنہری روایتی لباس پہنا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوبیاہتا جوڑے نے تصاویر بنوائیں اور خوشی کے اظہار کے طور پر مٹھائیاں بھی تقسیم کیں جب کہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شادی میں بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں فرحان اختر، سوہا علی خان، ملائیکا اروڑا، ریہا چکرورتی جب کہ وریندر سہواگ، اشیش نہرا، کرکٹر یووراج سنگھ اور ظہیر خان نے اپنی بیگمات کے ہمراہ شرکت کی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوبیاہتا جوڑا کرتیکا کامرا اور گورو کپور اپنی شادی کی تقریبات میں ایک یادگار اور پُرجوش انداز میں داخل ہوئے۔ یہ لمحہ ایک دلکش ڈانس پرفارمنس میں تبدیل ہو گیا جس میں کئی مشہور شخصیات شریک ہوئیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اداکار اور ہدایتکار فرحان اختر نے بھی اس ڈانس میں حصہ لیا اور اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس دوران کرکٹر ایشیش نہرا کو اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا گیا جس سے یہ لمحہ مزید دلکش بن گیا۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول