Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت میں مٹی کا بڑا تودا مسافر بس پر گر گیا؛ 18 ہلاکتیں

Share It:


بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے ایک مسافر بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع بیلاس پور کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا جب اچانک پہاڑ کا بڑا حصہ زمین پر آ گرا۔

بدقسمتی سے عین اسی وقت ایک مسافر بس بھی وہاں سے گزر رہی تھی جو مٹی کے تودے کے ساتھ کھائی میں گری اور ملبے تلے دب گئی۔

دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دو درجن کے قریب مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے بعد 15 مسافروں کو مردہ حالت میں لایا گیا جب کہ 3 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب بھی کچھ مسافر ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے مٹی اور پتھروں کو ہٹا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک اور ریاست مغربی بنگال میں بھی طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پہ در پہ ہونے والے ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے مختلف حصے اس وقت شدید موسمی حالات اور بارشوں کے نتیجے میں غیر معمولی خطرات سے دوچار ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول