Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت کو دھول چٹانے والی انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ میں فتح کا عزم لیے آج زمبابوے روانہ ہوگی

Share It:


انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو دھول چٹانے والی انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ میں فتح کا عزم لیے آج زمبابوے روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی فاتح پاکستان انڈر 19 ٹیم آج رات اسلام آباد سے ہرارے روانہ ہوگی۔

ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کےساتھ حذیفہ احسان اضافی اسپنر تھے، اب زمبابوے جانے والے اسکواڈ میں اضافی فاسٹ بولر عمرزیب کو حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم  ہرارے میں افغانستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی سیریز میں حصہ لےگی جس کا افتتاحی میچ 25 دسمبر کو افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم 27 دسمبر کو ہرارے میں افغانستان کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

سہ ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلاجائے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم انڈر 19 ورلڈکپ میں حصہ لےگی جو 15 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول