Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ

Share It:



ISTANBUL:

ترکیہ کے مغربی صوبے بالیکسر سمیت دیگر علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ مغربی علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جبکہ مقامی میڈیا نے بتایا کہ ترکیہ کے متعدد صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریبی صوبے بالکیسر کے ضلع سندرگی میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر زلزلہ آیا لیکن متاثرہ صوبے میں فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ نہیں ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ایمرجنسی ٹیمیں استنبول اور ہمسایئہ صوبوں کا جائزہ لے رہی ہیں اور اب تک کسی قسم کی منفی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر (6.8 میل) تھی جبکہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز نے زلزلے کی شدت 6.19 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول