Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم میں 2 طالب علم زخمی

Share It:



کراچی:

جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم میں دو طالب علم زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھی شاگردان نامی تنظیم کے ساتھ تصادم میں اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق رکھنے والے دو طالب علم زخمی ہوئے۔ 

دونوں جماعتوں کے درمیان جامعہ کراچی کے اندر واقع آرٹس لابی میں تصادم ہوا جس کے بعد مشتعل افراد نے لابی کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگائی۔

 جامعہ کراچی کے وائس چانسلر جمعیت کے ایک زخمی کارکن کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر کلینک روانہ ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر رینجرز اور مبینہ ٹاؤن تھانے سے پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔

دوسری جانب جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبا کے ترجمان حسن احمد نے بتایا کہ باہر سے آئے ہوئے دو درجن سے زائد افراد نے ہمارے کارکنان پر حملہ کیا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ہمارے 2 کارکنان زخمی ہوئے، جن کی شناخت کرمنالوجی ڈپارٹمنٹ کے ایم فل کے طالب علم فہیم خان اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فائنل ایئر کے حسان سے ہوئی۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبا کے مطابق دونوں زخمی کارکنان مسکن کے قریب واقع نجی اسپتال میں موجود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ بیرونی عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرائے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول