Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کیلئے پانی سے زیادہ موثر مشروبات

Share It:

جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے پانی بہترین انتخاب ہے مگر کچھ مشروبات ایسے ہیں جو پانی سے بھی زیادہ مؤثر طریقے سے ہائیڈریٹ کرتے ہیں — خاص طور پر الیکٹرولائٹس، کاربوہائیڈریٹس اور سوڈیئم کی موجودگی کی وجہ سے۔

ان میں سے ایک دودھ ہے جو الیکٹرولائٹس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، اور سوڈیئم کی وجہ سے پانی سے زیادہ دیر جسم میں رہتا ہے اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ او آر ایس جسمانی نمکیات (سوڈیئم، پوٹاشیئم، کلورائیڈ) کی بہترین مقدار فراہم کرتا ہے اور طبی سطح پر پانی سے بہتر ہے۔

یسرے نمبر پر ناریل کا پانی۔ یہ بھی قدرتی الیکٹرولائٹس، خاص طور پر پوٹاشیئم
الیکٹرولائٹ وافر مقدار میں فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں خربوزے یا تربوز کا جوس، جری بوٹی کم کیفین والی چائے بھی جسم کو پانی سے زیادہ ہائیڈریٹ رکھتی ہے، خاص طور پر گرم موسم میں

تاہم پانی کی کمی سے بچنے کیلئے جن مشروبات سے پرہیز ضروری ہے وہ درج ذیل ہیں:

•    کیفین سے بھرپور مشروبات (زیادہ کافی یا انرجی ڈرنکس)۔ یہ پانی کی کمی کر سکتے ہیں۔

•    الکوحل۔ یہ ڈی ہائیڈریشن کا سبب بنتی ہے۔

•    بہت زیادہ میٹھے سافٹ ڈرنکس۔ یہ وقتی پیاس بجھاتے ہیں مگر طویل مدتی ہائیڈریشن نہیں دیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول