Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلا دیش کے لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات، پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا

Share It:



راولپنڈی:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیشی فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل محمد فیض الرحمان نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمان نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

اس دوران دفاعی تعاون کے نئے امکانات کی نشان دہی بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیشی معزز مہمان نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول