Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا

Share It:


جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا دو رکنی جائزہ وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفد پی سی بی حکام سے ملاقات کرنے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کرے گا۔

جنوبی افریقی وفد کو لاہور سیف سٹی کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

ویمنز اور مینز کرکٹ ٹیموں کے انتظامات اور دوسرے لاجسٹک معاملات پر وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔

پہلے مرحلےمیں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم بارہ ستمبر کو لاہور پہنچ رہی ہے۔ اس کے بعد مینز ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

ذرائع کےمطابق لاہور کے بعد وفد کو فیصل آباد اور اسلام آباد میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ بعد ازاں جائزہ وفد اپنی رپورٹ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو جمع کروائے گا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز کرکٹ ٹیم نے اکتوبر نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول