Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جونیئر اسکاٹش اوپن: پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگریز تبدیل، کھلاڑیوں نے بڑی پیشکش ٹھکرا دی

Share It:



یو ایس اوپن جونیئر اور برٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے بعد اسکاٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگریز تبدیل کردی گئیں۔پاکستانی کھلاڑیوں نے قومیت تبدیل کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی. یو ایس اوپن سے اپنے نام دستبردار کرا لیے جبکہ برٹش اوپن اور اسکاٹش اوپن جونیئر کے ڈراز میں نام ہنوز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی کیٹگریز تبدیل کرنے پر پاکستان نے یو ایس جونیئر اوپن اور برٹش جونیئر اوپن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 28 دسمبر سے اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں شروع ہونے والی اسکاٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے منتظمین نے بھی عمروں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگریز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی تین علی سسٹرز سمیت 17 پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں انٹریز جمع کرائی ہیں، ایک درجن سے زائد کھلاڑیوں کی جمعرات کو امریکا اور انگلینڈ روانگی طے تھی۔ تاہم، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے غیر اعلانیہ فیصلہ کے بعد ان کھلاڑیوں نے اپنے ٹکٹ منسوخ کرادیے۔

واضح رہے کہ ماہنور علی اور ان کی بہن سحرش علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑی پہلے ہی امریکا اور انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کے والدین اور سرپرستوں نے قومی فیڈریشن کے فیصلے پرعمل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم، مقابلوں سے دستبرداری کے نتیجہ میں شدید مالی نقصانات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول