Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حارث وحید کے والد کے ساتھ عمرے کے دوران معجزاتی واقعہ، اداکار نے ویڈیو شیئر کردی

Share It:



کراچی:

پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کے دوران اپنے والد کے ساتھ پیش آنے والے معجزاتی واقعے کا ذکر کیا ہے۔

حارث وحید نے حال ہی میں اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی جس دوران پیش آنے والے واقعے کو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کے والد ویل چیئر پر نظر آ رہے ہیں۔

اداکار کے مطابق ان کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے ویل چیئر پر گئے تھے تاہم وہ اپنے قدموں پر چلتے ہوئے وطن واپس آئے ہیں۔

حارث وحید نے مزید لکھا کہ یہ منظر دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، یہ سب اللہ کی مہربانی ہے اور وہ اپنے والد کے لیے بے حد خوش ہیں۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اداکار کے چاہنے والوں نے عمرے کی مبارک باد دی اور ان کے والد کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول