Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر  کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر دستخط ہوئے ہیں، جو  آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے دو ہزار 300 میگاواٹ بجلی کی قابل اعتماد ترسیل ممکن بنائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پر دستخط ہوئے جس کی مالیت 400 ملین ڈالر ہے۔

پن بجلی اور سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام 

سیکرٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ سرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔

ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اقدامات کے لیے حکومت پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا ہے۔

ایما فان نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی اصلاحات کا پروگرام حکومت پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول