[ad_1]
ایران کے مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈّوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے پر سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک نے مذمت کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی قطر میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنانے پر ایران کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ہمسائیگی کے منافی عمل ہے۔
بیان میں سعودی عرب نے قطر سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان مشکل لمحات میں اپنے برادر اسلامی اور پڑوسی ملک اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
#بيان | تدين المملكة العربية السعودية وتستنكر بأشد العبارات العدوان الذي شنته إيران على دولة قطر الشقيقة والذي يعد انتهاكاً صارخاً للقانون الدولي ومبادئ حسن الجوار، وهو أمر مرفوض ولا يمكن تبريره بأي حال من الأحوال. pic.twitter.com/bH49GczghD
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) June 23, 2025
عراق اور شام نے بھی امریکی فوجی اڈّوں پر حملوں کو خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران سے عالمی قوانین اور فضائی حدود کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔
عمان، بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات نے ایران کے قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔
اسی طرح اردن، مصر اور دیگر ممالک نے بھی قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے پر ایران کی مذمت کی ہے۔
قبل ازیں قطر نے بھی دوحہ میں امریکی فوجی اڈے "العدید” پر ایران کے میزائل حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت براہِ راست اور مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
قطر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ قطری فضائی دفاع نے العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل حملے کو کامیابی سے روک لیا۔
وزارت نے مزید تصدیق کی کہ ایرانی حملے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی رپورٹ نہیں ہوا۔
قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایرانی حملے کو قطر کی خودمختاری کی "کھلی خلاف ورزی” قرار دیا۔
[ad_2]
Source link