Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

Share It:


آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔

او جی ڈی سی ایل نے اس نئی دریافت سے متعلق پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔

خط کے متن کے مطابق  کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ میں ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3100 بیرل تیل ذخائر ملے،  ناشپا بلاک کنوئیں سے یومیہ 8.15ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر بھی حاصل ہوئے۔

ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3 ہزار 10 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے، بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30دسمبر 2024 میں 5170میٹر گہری کی گئی تھی، ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول