Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ نے دبئی کی آبادی سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں

Share It:

دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ نے دبئی کی آبادی سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 50 برسوں میں دبئی کی آبادی ایک لاکھ 87 ہزار سے بڑھ کر 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ سن 1975 میں دبئی کی آبادی صرف ایک لاکھ 87 ہزار تھی، جو 2011 میں 20 لاکھ تک جا پہنچی، جبکہ 2025 میں یہ تعداد 40 لاکھ ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو 2032 میں دبئی کی آبادی 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق دبئی سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، ملینرز اور بلینرز کے لیے ایک پرکشش مقام ہے، اور آبادی میں اضافے کے باعث رہائش، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طلب بھی بڑھتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول