Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر وطن بھیجے، بڑا حصہ سعودیہ سے موصول

Share It:



دسمبر 2025ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 3.6 ارب امریکی ڈالر وطن بھیجے گئے، سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے موصول ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نمو کے لحاظ سے کارکنوں کی ترسیلات زر میں سال بہ سال 16.5 فیصد اور ماہ بہ ماہ 12.6  فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 26ء کی پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر موصول شدہ ترسیلات زر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو 10.6  فیصد اضافہ ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 17.8 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

دسمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے موصول ہوا یہ رقم 81 کروڑ 31 لاکھ ڈالر بنی۔ اسی طرح  متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ 61 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 55 کروڑ 97 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 30 کروڑ 17 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول