Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دنیا بھر میں آج فلسطینی عوام کیساتھ اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Share It:


اقوامِ متحدہ کی قرار داد کی مناسبت سے آج 29 نومبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد منظور کی تھی۔

جس میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔

اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا تھا۔ 

اقوامِ متحدہ کی اس قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور 8 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں 70 ہزار کے قریب شہید اور دو لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ غزہ کے تمام ہی بڑے اسپتال تباہ ہوچکے ہیں اور کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ 

پناہ گزین کیمپوں میں نہایت کسمپری کی حالت میں رہنے والے فلسطینیوں کو پینے کے صاف پانی، خوراک، دوائیں اور بنیادی سہولتوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ سخت سردی اور بارش نے دہری مشکل میں ڈال دیا ہے۔

اسرائیل نے دنیا بھر سے بھیجے گئے امدادی ٹینکوں کو سرحدوں پر روک رکھا ہے جب کہ چند کلومیٹرز کی دوری پر ہی غزہ کے سسکتے اور بلکتے بچے قحط کا شکار ہیں جس پر اقوام متحدہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دنیا بھر میں اس مناسبت سے متعدد ریلیاں اور جلوس نکالے گئے جب کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے عالمی برادری سے اسرائیلی مظالم پر نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول