Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دوسرا ون ڈے: افغانستان کا بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف

Share It:


افغانستان نے بنگلادیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 29 ویں اوور میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئے 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیف حسن 22، جاکر علی 18، نورالحسن 15، نجم الحسین شانتو 7، رشاد حسین 5، کپتان مہدی حسن میراز 4، تنظیم حسن ثاقب 0، تنزید حسن 0 اور تنویر اسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مستفیض الرحمان 5 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 3 اور نانگیالیا خروٹے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 45 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 95 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اے ایم غضنفر 22، محمد نبی 22، نانگیالیا خروٹے 13، رحمان اللہ گربز 11، رحمت شاہ 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، صدیق اللہ اتل 8، کپتان حشمت اللہ شاہدی 4، راشد خان 1 اور عظمت اللہ عمرزئی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور تنظیم حسن ثاقب 2، 2 اور تنویر اسلام نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول