Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند، موٹروے پولیس کی شہریوں کو احتیاطی ہدایات

Share It:



لاہور:

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 11 (لاہور۔سیالکوٹ) کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بھی دھند کے باعث بند ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رحیم یار خان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 پر آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکن ہو تو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

ترجمان کے مطابق دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ ہوتا ہے۔

ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے اجتناب کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول