Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دہلی ٹیسٹ: ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کیخلاف فالو آن کا شکار

Share It:


دہلی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف 270 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے پہلی اننگز میں 518 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 248 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ایلک اتھانازی 41، شائے ہوپ 36 اور ٹیگنارائن چندرپال 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ، رویندرا جدیجا نے تین جبکہ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

یشسوی جیسوال نے 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول