Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دیپیکا پڈوکون بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر

Share It:


بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ملک کی پہلی "مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر” مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بھارت کی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے دیا گیا، جس کا مقصد ذہنی صحت کے فروغ اور آگاہی کو قومی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو ایک اہم قومی فریضہ سمجھتی ہیں اور ذہنی صحت کے حوالے سے جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دیں گی کہ معاشرے میں ذہنی امراض کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور لوگوں کو مدد حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی دی جائے تاکہ وہ کھل کر اس پر بات کر سکیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون ماضی میں بھی ذہنی صحت کے موضوع پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں وہ اس بات کر اعتراف بھی کر چکی ہیں کہ وہ ماضی میں شدید ذہنی دباپ کا شکار تھیں اور اپنا علاج بھی کروایا۔

یاد رہے کہ ذہنی صحت کی آگاہی کے حوالے سے ان کی فلاحی تنظیم "لائیو لو لاف” (Live Love Laugh) فعال کردار ادا کر رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول