Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

Share It:


معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئے ہیں اور اس بار معاملہ زرا مختلف ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں رجب بٹ کی والدہ کو ایک کم عمر بچے کے ساتھ دیکھا گیا۔

جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان کے گھر میں صفائی ستھرائی کا کام رہا ہے۔ ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی صارفین کی بڑی تعداد نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے سخت تنقید شروع کر دی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کم عمر بچوں سے مشقت کروانا قانوناً جرم ہے جبکہ سماجی طور پر بھی اسے ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے۔

اگرچہ ملک میں مختلف مقامات پر بچوں سے کام لینے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم کسی معروف سوشل میڈیا شخصیت کے گھر سے اس نوعیت کی ویڈیو سامنے آنا صارفین کے لیے خاصا چونکا دینے والا ثابت ہوا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ ایسے رویے معاشرے میں غلط مثال قائم کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ معروف شخصیات اس طرح کے معاملات میں زیادہ ذمہ داری کیوں نہیں دکھاتیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ لوگ ایسے افراد کو فالو کرتے ہیں جو خود قانون اور اخلاقیات کی پروا نہیں کرتے جب کہ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ کھلے عام چائلڈ لیبر کو معمول بنا کر دکھایا جا رہا ہے۔

تاحال رجب بٹ یا ان کے خاندان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو چاہیے کہ وہ اپنے طرزِ عمل میں زیادہ احتیاط برتیں کیونکہ ان کے اقدامات لاکھوں لوگوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول